ابنا: ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے اینٹنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر فوج کی چوکسی جاری رہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اے کے اینٹنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر فوج کو بدستور الرٹ رکھاجائے۔ ہندوستانی وزیردفاع نے قومی سلامتی کے مشیر اور مسّلح افواج کے سربراہوں کےساتھ نشست میں پاکستان کے ساتھ سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر فوج کو الرٹ رکھا جائے۔ ہندوستان اور پاکستان کے حکام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزرا اعظم کے اتفاق کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ شروع نہیں کیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستانی فوج نے اس سال دو سو تیس مرتبہ فائر بندی کی مخالفت کی ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرنےکا الزام لگاتے رہتے ہیں۔ ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی فائرنگ میں اب تک آٹھ ہندوستانی فوجی ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476569
ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے اینٹنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر فوج کی چوکسی جاری رہے۔